حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں ٹیکسی سٹینڈ سے ملحقہ 2 منزلہ بوسیدہ عمارت کی چھت گر گئی جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے اور 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ ساگر روڈ پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دو منزلہ بوسیدہ عمارت کی چھت اچانک گر گئی۔
جس کے نتیجہ میں بلڈنگ کے قریب کھڑی 6 گاڑیاں ملبے تلے دب کر لاکھوں روپے کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ 5 افراد معمولی زخمی بھی ہو گئے،اس موقع پر گاڑیوں کے مالکان ایک دوسرے کے گلے لگ کے روتے رہے۔