حافظ آباد : سوتیلے باپ کا ڈیڑھ سالہ بچے پر تشدد، آگ لگا دی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں شادی کے دو ہفتے بعد ہی سنگدل شخص نے ڈیڑھ سالہ سوتیلے بیٹے پر مبینہ تشدد کے بعد آگ لگا دی جس سے بچے کے پاں اور ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں۔ حافظ آباد محلہ شریف پورہ کے رہائشی جاوید احمد کی بیٹی رخسانہ کی 18 روز قبل دوسری شادی نواحی گاں بھونڈاں والا کے طاہر عباس سے ہوئی۔

رخسانہ اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے رضوان کو بھی اپنے ساتھ لے گئی جس پر اس کا شوہر ناراض ہو گیا اور رضوان کو زبردستی واپس بھجوانے پر اصرار کرنے لگا۔ رخسانہ کے مطابق اس کے انکار پر طاہر مشتعل ہو گیا اور بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زندہ جلانے کی کوشش بھی کی۔