حافظ آباد(جیوڈیسک)حافظ آباد کے علاقے جلالپوربھٹیاں میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی دو رسولیاں نکال لیں۔ جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاوں دھریاں کی 50 سالہ خاتون خورشید فاطمہ پیٹ کے درد میں مبتلا تھی۔
ادویات کھانے کے باوجود درد سے نجات نہ ملی تو اہل خانہ اسے حافظ آباد کے ایک اسپتال میں لے آئے جہاں ڈاکٹر عباس شیرازی نے اسکا آپریشن کیا اور پیٹ سے15 کلو وزنی دو رسولیاں نکال لیں۔ڈاکٹروں کے مطابق خورشید فاطمہ کی حالت تسلی بخش ہے اوراسے دو تین روز میں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔