حافظ آباد(جیوڈیسک)حافظ آباد میں نامعلوم افراد نجی اسکول کے پرنسپل پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ حافظ آباد میں جلال پور روڈ پر پیش آیا۔
جہاں نجی اسکول کے پرنسپل سجاد احمد پر اسکول سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے تیزاب پھینک دیا۔سجاد احمد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق تیزاب سے ان کا چہرہ زیادہ متاثر ہوا۔پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔