قصور (بیورورپورٹ) حافظ محمد عبداللہ صدیق کا اعزاز ، کم عمری میں قرآن حفظ کرلیا، شبینہ سناکر شہریوں سے داد حاصل کی ، والدین اور اساتذہ کے سرفخر سے بلند کردئیے۔
تفصیلات کیمطابق حافظ محمدعبداللہ صدیق 7 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرکے جامع مسجد حاجی نزیراحمدوالی میں شبینہ سنایا ، شہر کے معززین اور مذہبی حلقوں نے کم عمری میں قرآن پاک حفظ کرکے 2رکعت میں شبینہ سنانے پر والدین اور اساتذہ کوخیراج تحسین پیش کیا ہے،اور ننھے حافظ محمدعبداللہ صدیق کو دین اسلام کیلئے اثاثہ قرار دیا ہے واضح رہے کہ حافظ محمدعبداللہ صدیق پریس کلب کے رکن و نجی طینل کے رپورٹر محمدسلیم انجم کے بیٹے ہیں۔
اراکین پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹس ، الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) نے محمدسلیم انجم اور ننھے حافظ عبداللہ صدیق کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔