چکوال : جماعةالدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلہ میں چکوال میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مرکز دارالسلام چکوال سے بھون چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس میں طلبائ، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جمعہ کے بعد ہونےو الے اس مظاہرہ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدیدغم و غصہ دیکھنے میں آیا اور شرکاءکی جانب سے حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے‘ کے فلگ شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔
شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام و مسلمانوں کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے‘ گستاخان رسول ﷺ کی پشت پناہی کرنے والے تہذیبوں کی جنگ بھڑکا رہے ہیں اور گستاخانوں خاکوں کی اشاعت صلیبی و یہودی دہشت گردی ہے‘ جیسی تحریریں درج تھیں۔بھون چوک چکوال میں ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جماعة الدعوة چکوال کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ نثار ،جماعة الدعوة چکوال سٹی کے امیر حافظ کلیم اللہ نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ تحفظ حرمت رسول ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
عالمی سطح پرتمام انبیاءکی توہین کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت مسلمانوں پر مسلط کردہ صلیبی جنگ کا حصہ ہے۔مغربی ممالک اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کرصلیبیوں کو دین اسلام سے متنفر کرنے کیلئے توہین آمیز خاکے شائع کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل توہین انبیاءکی سزا موت کا قانون پاس نہیں کرتے تو مسلم ملک ان اداروں سے الگ ہو جائیں اور اپنی الگ اقوام متحدہ تشکیل دیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دلآزاری اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مغرب کو اپنی منفی پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں۔ تحفظ حرمت رسول ﷺ کے مسئلہ پرتمام مذہبی وسیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں۔