تحریر : نسیم الحق زاہدی اے ایمان والو!یہود و نصاری کو دوست نہ بنائو وہ (صرف) آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہوگا بے شک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا(المائدہ51)اس آیت میں یہود ونصاریٰ کے ساتھ دوستی معاملات یعنی ان کی مدد کرنا ان سے مدد چاہنا ان کے ساتھ روابط رکھنا ممنوع فرمایا گیا ہے یہ حکم عام ہے اگرچہ آیت کا نزول کسی خاص واقعہ میں ہوا چنانچہ یہاں یہ حکم بغیر کسی قید کے فرمایا گیا کہ اے ایمان والو!یہودیوں اور عیسائیوں کو دوست مت بنائو یہ مسلمانوں کے مقابلے میں آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں تمہارے دوست نہیں کیونکہ کافر کوئی بھی ہوں اور ان میں باہم کتنے ہی اختلاف ہوں مسلمانوں کے مقابلے میں وہ سب ایک ہیں (کفر ایک ملت ہے)مودی کی ٹرمپ کے ساتھ دوستی کی وجہ توسمجھ میں آتی ہے مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئینی حاکم وقت کا ٹرمپ کے آرڈر پر محسن ِپاکستان حافظ محمد سعید کی نظر بندی کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے بعد اس بات احساس ہوا ہے کہ گیڈر کی سوسالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی کیوں بہتر ہوتی ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے13جنوری 1948کو اسلامیہ کالج پشاور میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ”ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں ہم اسلام کے اصولوں کوآزما سکیں ”افسوس کہ اس ملک میں اسلام پر ہی تجربے شروع ہو چکے ہیں۔
اگر اس ملک میں حکم ہندئوں اورفرنگیوں کے ہی چلنے تھے تو پھر آزادی کیو ں حاصل کی ؟اور آزادی کس چڑیا کا نام ہے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سے چند سوالات جو ایک پاکستانی ہونے کے ناطے پوچھنے کا حق رکھتا ہوں کہ حافظ محمد سعید کا آخر قصور کیا ہے؟ کیا حافظ محمد سعید یا ان کی جماعت پاکستان کے اندر یا ملک سے باہر کسی دہشت گردی میں ملوث ہے؟ کیا حافظ محمد سعید نے کبھی کسی دہشت گرد تنظیم کا ساتھ دیا ہے؟ کیا حافظ محمد سعید نے پاکستان کے اندر کسی ہندئوکو زندہ جلا یا ہے؟ کیا حافظ محمدسعید نے کبھی حکومتی معاملات میں مداخلت کی ہے؟ کیا حافظ محمد سعید نے کبھی ملک توڑنے کی سازش کی ہے ؟ کیا حافظ محمد سعید نے یا ان کی جماعت نے کبھی کسی سے بھتہ لیا ہے؟ کیا حافظ محمد سعید نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا ہے؟ کیا حافظ محمد سعید یا ان کی جماعت پر کوئی دہشت گردی کا پھیلانے کا ثبوت کسی کے پاس ہے؟نہیں وزیر اعظم صاحب آپ کے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہونگے کیونکہ حافظ محمد سعید نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کے لیے کردار ادا کیا ہے ہمیشہ ملکی مفادات کو عزیز سمجھا ہے۔ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا ہے اور ان کی جماعت الدعوة نے ہمیشہ دین کی دعوت کا کام کیا ہے اور بلا امتیازرنگ ونسل ومذہب انسانیت کی خدمت کی ہے۔
جماعت الدعوةپاکستان کی حفاظت اور دفاع کے لیے قربانیاں دینے والی جماعت ہے جس نے سندھ میں پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کیں اور کیے بھی آج وہ بلاول زرداری جس کے بڑوں نے معصوم اور مظلوم سندھی عوام کو روٹی ‘کپڑا اور مکان کا لارا لگا کر اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا ہے اور جس کے پروٹول نے کئی معصوم زندگیوں کو نگلا ہے جس کو سورة اخلاص بھی نہیں آتی وہ یہودیوں اور عیسائیوں کی گود میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ ”جماعت الدعوة جیسے گروپوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے” حکومت کو یہ پابندی پہلے لگانی چاہیے تھی افسوس کہ سواء کیا جا سکتا ہے بلاول آپ نے آخر ایک نہ ایک دن مرنا تو ہے ہی تو اپنے خاندان کو وصیت کر کے اس دنیا سے جائیے گاکہ آپ کا جنازہ کوئی یہودی یا نصرانی پڑھائے آپ سے یہی امید کی جا سکتی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو مذہب سے بیزار سیکولر افراد پر مشتمل ہے آپ کے ہی ایک گورنر نے میرے نبی ۖکے قانون کو کالا قانون کہا تھا نبی رحمتۖ کے فرمان کے مطابق قرب قیامت کی 72نشانیوں میں ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ”کمینے لوگ عیش وعشرت کی زندگی بسر کریں گے ”شرعی سزائوں کو معطل کر دیا جائے گا ‘جو لوگ ننگے پائوں ‘ننگے بدن ‘غیر مذہب ہوں گے وہ بادشاہ بن جائیں گے ‘سب سے رزیل آدمی قوم کا لیڈر اور قائد بن جا ئے گا ‘حق کی مخالفت کرنے والے نااہل اور جاہل لوگ حکمران ہونگے بلاول زرداری مجھے آج نبیۖکے فرامودات تحریر کرتے ہوئے ذرہ بھی خوف نہیں آرہا کیونکہ میرے نبیۖ کا فرمان ہے کہ افضل ترین جہاد ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے۔
Nawaz Sharif
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان آپ کو شاید یاد ہو کہ دنیا کا سب سے بڑاخود ساختہ دہشت گردی کا سانحہ نائن الیون جس کا سیدھا الزام مسلمانوں پر لگاکر امریکہ اور برطانیہ میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا آج تک امریکہ اس دہشت گردی میں کسی مسلمان کی شمولیت ثابت نہیں کر سکا کیونکہ مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا جبکہ ریمینڈ ڈیوس نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی اور وہ امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ تھا بھارت جہاں پر آج مودی مسلمانوں کو ذبح کر وارہا ہے زندہ جلا رہا ہے جو پاکستان کے اندر دہشت گردی کی واردات میں بھی ملوث ہے جس کے کئی ثبوت پاکستان کے پاس ہیں راء کے ایجنٹ بھوشن یادیوکی صورت میں موجود ہیں ممبئی حملوں کا سیدھا الزام لشکر طیبہ پر لگایا گیا مگر افسوس کہ آج تک انڈیا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کشمیر کی آزادی حافظ محمد سعید کا مسئلہ نہیں بلکہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کی آزادی کے متعلق فرمایا تھاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور عزت مآب وزیر اعظم پاکستان ہماری شہ رگ دشمن کے نرغے میں ہے اور آپ کو علم ہے کہ کشمیر کے اندر ظالم بھارتی درندے غاصب فوجی ہمارے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رہے ہیں ہماری مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزتوں کو لوٹ رہے ہیں اور کشمیری پاکستان کی طرف امیدیں لگائیںبیٹھیں ہیں کہ ہم کب ان کی مدد کو پہنچیں گے وہ سینوں پر گولیاں کھا کر پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں پاکستان کے پرچم کے کفن پہن رہے ہیںوہ کسی محمد بن قاسم کی امید میں بیٹھیں ہیں کہ جو ان کو آزادی دلائے اور موزی مودی کی سلطنت کو اپنے گھوڑوں کے پائوں کے نیچے روند ڈالے وہ بھوکے ہیں وہ پیاسے ہیں وہ بے آسرا ہیں وہ بے سروسامان ہیں وہ بے گھر بے یارومدد گار ہیں ان کی آخری امید پاکستان ہے عزت مآب وزیر اعظم پاکستان آپ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی سینمائوں میں اجازت دیدی وہ ہمارے ملک سے کمائے ہوئے پیسوں سے بھارت کشمیرمیں خون کی ندیاں بہائے گا آپ کو علم ہے کہ آپ کہ اس فیصلے سے کشمیروں کے دلوں پر کیا گزری ہے کچھ خبر ہے۔
یاد رکھیے گا کہ مسئلہ کشمیر اب مذمت سے نہیں بلکہ بھارت کی مرمت سے حل ہوگا ہم جنگ نہیں چاہتے ہم تو فقط اتنہا کہتے ہیں کہ آپ بھارت کو اتنا بتا دیں کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں کیونکہ اپنے حق کے لیے لڑنا بغاوت نہیں ہوتی حافظ محمد سعید کی نظر بندی کا فیصلہ اگر ریاست نے قومی مفاد میں کیا ہے تو وہ قومی مفاد کیا ہے ؟ہم اپنے محسنوںکے ساتھ آخر ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹم بم بنایا تو مشرف حکومت نے کیا سلوک کیا اور حافظ محمد سعید نے نظریہ پاکستان کو اجاگر کیا اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے عین اس وقت جس وقت آزادی کشمیر کی تحریک جدت پکڑ رہی ہے اور پانچ فروری کشمیروں کی یکجہتی کی مضبوط آواز حافظ محمد سعید کو نظر بند کر دینا کہاں کی دانشمندی ہے؟ ماناکہ حکومت مجبور ہے مگر کن کے آگے ؟بھارت کو خوش کیا گیا کیوں ؟ٹرمپ نے آتے ہیں مسلمانوں کو دہشت گرد کہا وہ ٹرمپ جو اس وقت خود امریکہ میں زبردست ذلت سے دوچار ہے اس کے ایک حکم پر حافظ محمد سعید کو نظر بند کر دیا گیا کیوں؟محترم وزیر اعظم پاکستان یہ یہودو نصاریٰ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں ہونگے جب تک کہ آپ انکی پیروی نہیں کرتے جو کہ اس وقت آپ کر رہے ہیں یہ قرآن کا فیصلہ ہے اللہ کا فیصلہ ہے آپ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ یا مودی کچھ نقصان نہیںپہنچا سکتے کیوں وہ تو پہلے ہی اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور رہی بات پاکستان کی تو ان کی فوج ابراہہ سے بڑی تو نہیں ”اے نبی ۖکیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟اللہ تعالیٰ نے ان کے مکر وفریب کو ناکام نہیں کر دیا؟ اور اس پر ہر سمت سے پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دئیے جو ان پر کنکر یلے پتھر مارتے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو کھائے ہوئے بھوسے کی طرح پامال کر دیا”محترم وزیر اعظم پاکستان آپ صرف کشتیاں جلا دیں یہ مودی ٹرمپ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
آپ پاکستان کے اندر اللہ اور اس کے رسول ۖکے قوانین کا نفاذ کردیں عالم کفر اپنی موت خود اہی مر جائے گامعذرت کیساتھ حاکم وقت پانامہ لیکس میں آپ دنیا کی عدالتوں سے خوفزدہ ہیں تو ایک عدالت اللہ کی بھی جہاں پر کسی کے ساتھ ذرہ برابر بھی نا انصافی نہیں ہوتی کیونکہ وہ خود ہی منصف اور چشم دیدہ گواہ ہے اور حاکم وقت کا کام عوام کی خوشحالی ہوا کرتا ہے آپ کو علم ہے کہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور جماعت پر پابندی سے غریبوں کے لیے اسپتال ۔ڈسپنسریاں اور دسترخوان بھی متاثر ہوں گے پانی کے منصوبے سندھ اور بلوچستان میں جاری ہیں ہر روز دس لاکھ افراد مستفید ہوتے ہیں بیماروں اور بھوکوں کو مفت کھانا کھلایا جاتا ہے اور افضل تر ین صدقہ کسی بیمار اور بھوکے کو پیٹ بھر کے کھانا کھلانا ہے ساری باتیں ایک طرف حکومت وقت کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی واضح کیوں نہیں کر رہی؟اور ریاست کا وہ مفاد جس کے تحت حافظ محمد سعید کو نظر بند کیا گیا ہے اورجماعت الدعوة کے ذیلی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن کوواچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے یہ بات تو طے ہے کہ اسلام پوری دنیا پر غالب آنے والا ہے اور کفر اپنی موت خود ہی مر جائے گا مگر اتنی جلدی سب کچھ ہوگا علم نہیں تھا مودی بھارت کی تباہی کا موجب بنے گا اور سب سومنات مٹ جائیں گے اور ٹرمپ امریکہ کی بربادی کی وجہ بنے گا انشاء اللہ کیونکہ امریکہ کسی کا دوست نہیں قذافی اور صدام کی مثالیں واضح ہیں کل روس بکھرتے دیکھا تھا اب انڈیا ٹوٹا دیکھیں گے پھر برق جہاد کے شعلوں سے امریکہ جلتا دیکھیں گے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر حافظ محمد سعید نظر بندی ختم کریں اور ایک مجاہد کی اذان پر لبیک کہیں اور پانچ فروری کو بھارت کو یہ پیغام دیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔