محمد زبیر حفیظ اسلامی جمعیت طلبہ کے 35 ویں ناظم اعلیٰ منتخب ہو گئے
Posted on February 4, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: سپیرئر یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کے طالب علم محمد زبیر حفیظ اسلامی جمعیت طلبہ کے 35 ویں ناظم اعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں زبیر حفیظ اس سے قبل صوبہ سندھ کے ناظم اور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ ایریا کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کا 61واں سالانہ اجتماع برائے اراکین منعقد کیا گیا، جس میں اراکین جمعیت نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ناظم اعلیٰ کا انتخاب کیا،ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے اراکین شوریٰ سے پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم سید مدثر احمد شاہ کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا اس سے قبل مدثر احمد شاہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم تھے۔
اراکین جمعیت سے استصواب رائے کے بعد یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیاء کے طالب علم عرفان حیدر کوناظم صوبہ پنجاب جنوبی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم حسن جاوید کو ناظم پنجاب شمالی ، پشاور یونیورسٹی کے طالب علم میاں صہیب الدین کوناظم صوبہ خیبر پختونخواہ ، کشمیر یونیورسٹی کے راجہ نزاکت علی خان کو ناظم جموں و کشمیر ،اسریٰ یونیورسٹی سے ایم فل کے طالب علم سلمان خالد کو ناظم صوبہ سندھ اور بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم افتخار احمد کاکڑ کو ناظم صوبہ بلوچستان مقرر کیا ،تقریب کے اختتام پر تمام ناظمین نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اُٹھایا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com