لاٹھیاں چلیں تو شہری خاموش نہیں بیٹھیں گے، حافظ نعیم نے سندھ حکومت کو خبردار کر دیا

Jamaat-e-Islami

Jamaat-e-Islami

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 27 ویں روز بھی جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بدھ اور جمعرات کو شہر بھر میں مظاہرے، ریلیاں اورکارنر میٹنگز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ 28جنوری کو نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، شارع فیصل پر احتجاج اور ماڑی پور، لسبیلہ چوک، یونیورسٹی روڈ اور ڈرگ روڈ پربھی دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے خبردار کیا کہ سندھ پولیس نےلاٹھیاں چلائیں تو شہری خاموش نہیں بیٹھیں گے، حکمران ایسا میئرچاہتےہیں جو اندھا، لولا اور بہرا ہو۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جو مختلف مقامات پر عارضی دھرنا دیتی ہوئی سندھ اسمبلی پہنچیں جہاں جماعت اسلامی نے تقریباً ایک ماہ سے بلدیاتی قوانین کے حوالے سے دھرنا دے رکھا ہے۔