حافظ آباد : زہریلا حلوہ کھانے سے 13 بچے بے ہوش ہوگئے

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں زہریلا حلوہ کھانے سے 13 بچے بے ہوش ہو گئے جنہیں اسپتال داخل کرادیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاوں مگھوکی کے ایک گھر میں حلوہ تیار کیا گیا۔ جسے کھا کر 13 بچے بے ہوش ہوگئے۔

متاثرہ بچوں کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں تیار کئے گئے حلوے میں کوئی زہریلی چیز شامل کی گئی ہے جس سے بچے بے ہوش ہوئے ہیں۔