اسلام آباد (جیوڈیسک) حافظ محمد سعید کی قیادت میں جماعت الدعوة کے وفد نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،اس موقع پر بچوں کو اسلامی تعلیم کی طرف مائل کرنے کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا ،چودھری شجاعت کے ساتھ ملاقات میں حافظ سعید کیساتھ عبدالرحمنٰ مکی، یحییٰ مجاہد ، خالد ولید اور محمد خالد بھی شامل تھے۔
حافظ سعید کا کہنا تھا کہ اسلام اور پاکستان کے لیے چودھری ظہور الہیٰ اور چودھری خاندان کی بڑی خدمات ہیں، پاسپورٹ میں مذہب کا خانہ بھی چودھری شجاعت کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دونوں جماعتوں کے رہنماوٴں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بچوں کو اسلامی تعلیم کی طرف مائل کرنے کے لئے جدو جہد کی جائے گی۔