لاہور امیر جماعت الدعو پروفیسر حافظ محمد سعید نے بادامی باغ میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی ایک شخص کے جرم پر عام لوگوں کے گھر جلانا کسی صورت درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ لاہور سے جاری بیان میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ جس طرح اسلام نے نبی کی شان میں گستاخی کی سزا مقرر کی ہے۔
اسی طرح اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی حکم دیا ہے، پاکستان میں نبی کریم صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی سزا کا باقاعدہ قانون اور عدالتیں موجود ہیں، کسی شخص کو خود قانون اپنے ہاتھ میں لے کر جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ جو بھی توہین رسالت اور اس کے بعد توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو میں ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے۔