حافظ امیر علی اعوان کی ڈی پی او گجرات اعجاز احمد سے خصوصی ملاقات

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ نواز یورپ کے اوورسیز کوارڈینیٹر حافظ امیر علی اعوان اور فرینڈز آف گجرات انٹر نیشنل کے چیف کوارڈینیٹر عمران شریف ملک نے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے خصوصی ملاقات کی ،ملاقات کے دوران اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے تفصیلا ً گفتگو ہوئی،ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گجرات میں اوورسیز ڈیسک قائم ہے اسی طرح ہم لالہ موسیٰ کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں اوورسیز ڈیسک کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں اس کیلئے اووسریز کمیونٹی کی اہم شخصیات کو آگے آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے ہم گجرات پولیس چوبیس گھنٹے حاضر ہے ہماری کوشش ہے کہ کسی کے ساتھ بھی کوئی نا انصافی یا زیادتی نہ ہو ہمیشہ میرٹ پالیسی پر عمل پیرا رہے ہیں۔

حافظ امیر علی اعوان نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انشاء اللہ لالہ موسیٰ سرائے عالمگیر اور کھاریاں میں اوورسیز ڈیسک قائم کرنے کیلئے ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اور گجرات کی اوورسیز کمیونٹی کو اس بارے میں آگاہی فراہم کرینگے فرینڈ ز آف گجرات انٹر نیشنل کے چیف کوارڈینیٹرمیاںعمران شریف ملک نے ڈی پی او گجرات کو گجرات میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے میں سربراہ اگر ذمہ دار اور دیانتدار ہو تو ماتحت عملہ بھی ذمہ داری اور دیانتداری سے کام کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ گجرات پولیس میں آپ جیسے آفیسر ز کی وجہ سے تبدیلی آ چکی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کا رویہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ضلع کا ڈی پی او ایماندار آفیسر ہے انہوںنے کہا کہ اوورسیز ڈیسک کے قیام کے سلسلہ میں ہمارا بھی مکمل تعاون گجرات پولیس کے ساتھ رہے گا۔

اس موقع پر ملاقات میں حاجی کرامت حسین مہر،ملک طاہر اعوان بھی شریک تھے اس موقع پر ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پی ایس او سعید احمد نذیر آف دھاریوال کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حافظ امیر علی اعوان اور میاں عمران شریف ملک سے مکمل رابطے میں رہیں اور اوورسیز ڈیسک کے ضلع بھر میں قیام کیلئے اقدامات کریں۔