فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارہ حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سانحہ پر غمزدہ ہے اورلواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے اور اس کی رپورٹ بھی پبلک ہونی چاہیے ۔ ماضی کی طرح اس حادثے کی رپورٹ بھی الماریوں کی نذر نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے ہوا فنی خراب کے باعث ہوا اس بات کی انکوائری ہونی چاہیے۔