حافظ آباد: بس الٹنے سے بیس خواتین زخمی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں خواتین سے بھری بس الٹ گئی۔ بس کے الٹنے سے 20 سے زائد خواتین زخمی ہو گئیں۔ پانچ کی حالت نازک ہے۔

حافظ آباد کے نواحی علاقے میں واقع فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین کام سے واپس آ رہی تھیں کہ کالیکی کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 20 سے زائد خواتین زخمی ہو گئیں۔

زخمی خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمی خواتین میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔