حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد کے حلقہ پی پی 107 پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے،مسلم لیگ ن کے سرفراز بھٹی اور تحریک انصاف کی نگہت انتصار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، یہاں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ووٹرز کے لئے 154 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں
سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے اہل کار تعینات ہیں۔ اس نشست پر مسلم لیگ ن کے سرفراز بھٹی اور تحریک انصاف کی امیدوار نگہت انتصار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام ثابت ہونے پر پی پی 107 پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔