حافظ آباد (جیوڈیسک) پی پی 107 حافظ آباد کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی واضع برتری، تحریک انصاف کی نگہت انتصار 42802 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سرفراز بھٹی 37872 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حافظ آباد کے حلقہ پی پی 107 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار نے واضع برتری حاصل کر لی ہے۔
تحریک انصاف کی نگہت انتصار 42802 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سرفراز بھٹی 37872 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حافظ آباد میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 107 میں لڑائی اور مار کٹائی سے بھرپور ضمنی الیکشن ہوئے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے نواز لیگ کی خاتون ایم پی اے سے بد تمیزی کی اور ان کی گاڑی روک لی۔ جھگڑوں کے باعث پولنگ بار بار رکتی رہی۔ (ن) لیگ کے کارکنوں نے پریذائڈنگ افسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔