حافظ آباد : جھگڑے میں فائرنگ، زخمی نوجوان دم توڑ گیا

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں چند روز قبل جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حافظ آباد میں چند روز قبل نواحی گاؤں کڑیالہ کے رہائشی پھل فروش عاطف کو معمولی تلخ کلامی پر ملک خالد اور اسکے بیٹوں نے مبینہ فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا، زخمی عاطف کو اسپتال داخل کرایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، لواحقین نے لاش علی چوک بائی پاس پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے نعرے بازی کی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔