حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں گیس بھر گئی۔ دم گھٹنے سے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں عمر فاروق نامی شخص کے گھر میں شادی کی تقریب تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رات کو لوڈشیڈنگ کے باعث گیس کا جنریٹر چلایا گیا جس سے گیس لیکیج کے باعث گھرمیں سوئے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔