حافظ آباد : مکان کی چھت گر گئی، بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں مکان کی چھت گر گئی ملبے تلے دبے بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

حافظ آباد میں ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ کلیر والامیں ایک کچے مکان کی چھت گرگئی۔ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبی 2 خواتین ،ایک بچے اور ایک بچی کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔