حافظ آباد میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) محلہ ڈھاب والا میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔

حافظ آباد کے محلہ ڈھاب والا میں اعظم نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں تینوں بری طرح جھلس گئے۔

زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 4 سال ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے تینوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اعظم نشے کا عادی ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔