حافظ آباد (جیوڈیسک) پیر کمال کے علاقے میں سسرالیوں نے بیٹے کے قتل کے شبے میں اپنی بہو کو ہتھوڑوں کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حافظ آباد کے نواحی علاقے پیر کمال میں ناصر حسین نامی شخص کو اس کے بیٹے نے قتل کر دیا تھا۔
جس پر مقتول کے اہل خانہ شدید غصے میں تھے اور انہیں شبہ تھا کہ ناصر کی بیوی نے اپنے بیٹے کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا تھا جس پر سسرالی شدید غصے میں تھے اور انہوں نے ہتھوڑے کے پے درپے وار کر نے ناصر کی بیوی کو بھی قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر کی بیوی کے قتل کا مقدمہ اس کے ساس سسر سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔