حافظ آباد میں مخالفین نے پولیس کی موجودگی میں خاتون پر کتے چھور ڈیئے

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی بعض واقعات دور جہالت کی یاد تازہ کرا دیتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا حافظ آباد میں جب خاندانی دشمنی پر مخالفین نے حوا کی بیٹی پر کتے چھوڑ دیئے۔

حافظ آباد کے علاقے حاجی پورہ میں شیر بانو نامی خاتون کا اپنے خاوند سے کسی بات پر تنازعہ چلا آ رہا تھا اور آج جب شیر بانو اپنی والدہ کے ہمراہ سکھیکی تھانے درخواست جمع کرانے گئی تو افتخار اور اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کے سامنے خاتون پر کتے چھوڑ دیئے جس سے اس کے چہرے پر شدید زخم آئے، افسوسناک واقعے کے وقت پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے، متاثرہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔