حافظ آباد(جیوڈیسک)حافظ آباد میں مخالفین نے فائرنگ کر کے دلہا کو قتل کر دیا، عبدالجبار چند روز پہلے یونان سے شادی کرانے آیا تھا۔ نواحی گائوں پریم کوٹ کا رھائشی عبدالجبار اپنی شادی کے لیے چند روز پہلے یونان سے پاکستان پہنچا تھا۔
آج عبدالجبار کی بارات کی تیاریاں کی جا رہی تھیں کہ مخالفین اقبال اور انور نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے عبدالجبار کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ دلہا کے قتل سے خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔