حافظ آباد (جیوڈیسک) نواحی علاقے مانگٹ اونچا سے پولیس نے چند روز پہلے 35 سال کے ذوالفقار کو منشیات فروشی کے الزام میں حراست میں لیا۔ تھانہ صدر میں مبینہ ٹارچر سیل میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذوالفقار کی حالت غیر ہونے پر پولیس اسے اسپتال لے گئی۔ جہاں وہ دم توڑ گیا۔ لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ پولیس حکام کی طرف سے ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔