حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں پولیس مقابلہ میں ایک اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو ڈاکو بھی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ مصطفٰی آباد میں پولیس ناکہ لگا تھا، پولیس نے قریب سے گزرنے والے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کیلئے اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جس سے ایک اے ایس آئی رائے محمد افضل جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان کھیتوں میں چھپ گئے، جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، جس سے محمد شہباز اور وسیم نامی دو ڈاکو مارے گئے۔