ہارون آباد کی خبریں 17/11/2014

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) پنجاب بھر کے 118 گورنمنٹ کامرس کالجز کے کنٹریکٹ لیکچررز اور ملازمین کو گزشتہ تین سالوں سے آدھی تنخواہ ملنے کی وجہ سے نوبت فاقوں تک آن پہنچی، 24نومبر سے اِحتجاج کا اعلان گزشتہ 27مہینوں سے پنجاب بھر کے گورنمنٹ کامرس کالجز کے لیکچررز اور نان گزٹیڈ ملازمین کو آدھی تنخواہوں کی اَدائیگی، ملازمین کی طرف سے پوری تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اِحتجاج کا اعلان پنجاب بھر کے گورنمنٹ کامرس کالجز کے گریڈ1تاگریڈ4تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو 10سال کی نوکری کرنے کے باوجود بھی 12000/-روپے سے کم تنخواہوں کی اَدائیگی پنجاب بھر کے 118گورنمنٹ کامرس کالجز کے 895کنٹریکٹ ملازمین TEVTAسے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیر اعلی پنجاب کی منظور کردہ سمری TEVTA/GM(O)/36/1672 کے مطابق 31-7-2012 کوٹرانسفر ہوئے تھے۔ کامرس پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسویسی ایشن کے مرکزی صدر مرزا جاوید اقبال، سینئر نائب صدر ملک مدثر، جوائنٹ سیکرٹری بلال فاروقی نے بتایاکہ گزشتہ تین سالوں 2012،2013، 2014سے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں حکومتی بجٹ میں اِعلان کردہ اِضافہ نہ ہونے کی وجہ سے تین سالوں سے تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اِس کے ساتھ ساتھ گزشتہ 27ماہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو Conveyance Allowance، Medical Allowance ، 30%Social Security Allowance ، House Rent Allowance ، Hard Area Allowance نہیں مل رہا۔ جس وجہ سے پنجاب بھر کے گورنمنٹ کامرس کالجز کے کنٹریکٹ ملازمین کو آدھی تنخواہیں مل رہی ہیں۔ اور یہ آدھی تنخواہ بھی کبھی وقت پر ملتی ہے اور کبھی نہیں۔ پنجاب بھر کے گورنمنٹ کامرس کالجز کے کنٹریکٹ ملازمین کو ماہ اکتوبر ابھی تک نہ مل سکیں۔ کنٹریکٹ ملازمین کی ایسویسی ایشن CPLAاِس سلسلہ میں تمام اَتھارٹیز سے لاتعداد دفعہ میٹنگز کرکے اپنے مطالبات پیش کر چکی ہے۔لیکن کوئی رزلٹ نہیں مل رہا۔گزشتہ 27مہینوں سے فائل کا ڈیپارٹمنٹ کے ایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل تک جانے کا عمل مکمل نہیں ہو پا رہا۔ 10سال سے نوکری کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے مہنگائی کے اِن حالات میں آدھی تنخواہ پر گزاراکرنا اب نا ممکن ہو چکا ہے۔ تنخواہیں پوری نہ ملنے کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کے بچے فاقوں پر مجبور ہیں، اور بھوک سے بلک رہے ہیں۔ جس وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین میں بہت زیادہ Unrestپایا جا رہا ہے۔ اِس کے ساتھ مرزا جاوید اِقبال نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پنجاب نے بجٹ 2014میں اعلان کیا تھا، کہ کسی ملازم کی تنخواہ 12000/-روپے سے کم نہیں ہو گی۔ لیکن پنجاب بھر کے گورنمنٹ کامرس کالجز کے گریڈ 1تا گریڈ 4تک کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں 10سال نوکری کرنے کے باوجود بھی12000/-روپے سے کم ہیں،جو کہ بنیادی اِنسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جناب والاکیا مہنگائی کے اِس دور میںایک خاندان کا 12000/-روپے سے کم آمدن میں گزارا کرنا ممکن ہے۔ مرزا جاوید اِقبال نے کہا کہ اگر24نومبر2014 تک کنٹریکٹ ملازمین پر وزیر اعلی کے منظور شدہ سمری کے مطابق کنٹریکٹ پالیسی 2004لاگوکر کے پوری تنخواہوں کی اَدائیگی کو یقنی نہ بنایا گیا ، تو24نومبر کے بعدپنجاب بھر کے کنٹریکٹ ملازمین کی طرف سے کلاسسز کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ پریس کلب کے سامنے دھرنے بھی دیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)سٹی سب ڈویژن میپکو (واپڈا )ہارون آباد میں اسسٹنٹ مینجر (ایس ڈی او ) واپڈا میپکو کی آسامی خالی ہونے سے عوامی مسائل بڑھ گئے قائمقام کے طور پر ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو تعینات کیا گیا ہے جو اسسٹنٹ مینجر میپکو کے فرائض کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں رکھتا ہے اسے مہارت نہ ہونے کی وجہ سے سٹی سب ڈویژن میں پورا نظام الٹ پلٹ ہو چکا ہے اووربلنگ کا مسئلہ بھی سٹی سب ڈویژن میں مستقل اسسٹنٹ مینجر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی پائی جاتی ہے سٹی سب ڈویژن میپکو کی حدود شہر ہارون آباد ہے اور اس میں کاروباری ادارے اور فیکٹریاں بھی ہیں اور شہری آبادی بھی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے شہریوں ماجد راجپوت ،تنویر حسین جعفری ،محمد وسیم ،محمد شبیر ،اللہ دتہ ،بشیر احمد ،فیصل منیر شاہ ،ملک محمد ارشد کا کہنا ہے کہ سٹی سب ڈویژن میپکو واپڈا ہارون آباد میں کئی ماہ سے مستقل تعیناتی نہ ہونا بہت تکلیف دہ بات ہے اور شہری سخت پریشان ہیں واپڈا سے متعلقہ شہریوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ چکے ہیں اور شہری بہت عرصہ سے اس حوالہ سے اپنی تکلیف کا اظہار کر رہے ہیں اعلی حکام سے اپیل ہے کہ فی الفور سٹی سب ڈویژن میپکو (واپڈا )میں مستقل اسسٹنٹ مینجر (ایس ڈی او) کی تقرری عمل میں لاکر عوام کا مسئلہ حل کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)دو روزہ آل پاکستان سپر گولڈمیڈل تیکوانڈو چیمپین شپ مورخہ 6دسمبر 2014بروز اتوار بمقام بلدیہ کمیٹی ہارون آباد منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے اس چیمپین شپ کو آرگنائز کرنے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر بہاولنگر ملک جہانزیب اعوان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید محمد متین خصوسی دلچسپی لے رہے ہیں چیمیپن شپ کے مہمان خصوصی صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیائ) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ہوں گے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے ۔یہ چیمپین شپ پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ بہاولنگر تیکوانڈو ایسوسی ایشن کروا رہی ہے اس چیمپین شپ کے چیف آرگنائزر عبد الطیف کاوش بلیک بیلٹ 4ڈان جنرل سیکرٹری بہاولنگر تیکوانڈو ایسوسی ایشن ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالہ سے تقریب کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ،گورنمنٹ ڈگری کالج میں 21نومبرکو ہو نے والی تقریب اب 19نومبر کو ہوگی مسلم لیگ (ضیائ) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی ا ے مورخہ19نومبر گورنمنٹ ڈگری کالج ہارون آباد میں پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے امتحان میٹرک 2013میں نمبروں کے میرٹ کی بنیاد پر طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے تقریب میں پرنسپل ،سٹاف سمیت طالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی تعلیمی بہتری کے سلسلہ میں ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کی علاقہ میں متحرک کردار کے حوالہ سے لیپ ٹاپ کی جلد از جلد تقسیم اسی سلسلہ کی نمایاں کڑی ہے۔