حافظ آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 107 میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے

Election

Election

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 107 میں ضمنی انتخاب آج ہورہا ہے۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے مدمقابل دونوں امیدواروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پراس حلقے میں دوبارہ الیکشن کروایا جارہا۔ 11 مئی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے پیر سید شعیب شاہ کامیاب قرار پائے تھے۔

ان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ کچھ پولنگ اسٹیشن پرخالی بلٹ پیر گنتی میں شامل کیے گئے تھے جس پر حلقے کے الیکشن ملتوی قرار دے دیے گئے تھے۔ حلقہ پی پی 107 حافظ آباد میں مجموعی طور پرووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 285 ہے۔۔

حلقے کے 154 پولنگ اسٹیشنز پرانتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار سرفراز بھٹی ہیں جبکہ تحریک انصاف کی امیدوارنگہت انتصاربھٹی ہیں۔دونوں امیدواروں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔