حافظ آباد میں نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) لوئر چناب نہر سے ایک خاتون اور دو بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ہیں جنہیں گلا گھونٹ کر مارنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینکی گئی ہیں۔

حافظ آباد کے علاقے بی ساگر کے قریب لوئر چناب نہر میں ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں نظر آنے پر مقامی افر ادنے ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس کو اطلاع کی جس پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے سپرد کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر 35 سال کے قریب ہے، شکل و صورت اور کپڑوں سے دونوں بچے خاتون کے ہی لگتے ہیں، تینوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی تاہم گرد و نواح میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔