حافظ آباد : ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ہلاک

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد پولیس لائنز روڑ پر ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی ہی جاں بحق ہو گیا، واردات کے بعد تین ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ کسی اور کو خراش تک نہ آئی۔

جاں بحق ہونے والا ڈاکو بنک ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس لائنز روڑ پر سلاٹر ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے سڑک پر ڈکیتی کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں، اسی دوران رفیق نامی شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار پر سوار ہو کروہاں سے گزرا تو اس نے ڈاکو ناکہ دیکھ کر اپنی گاڑی واپس موڑی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ جس کی زد میں آکر ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی مشتاق احمد سکنہ قلعہ دیدار سنگھ مارا گیا جبکہ باقی ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔