حافظ آباد: ڈکیتی کا ملزم تھانے میں تشدد سے ہلاک، ورثا کا احتجاج

Suspect Violence

Suspect Violence

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار نوجوان تھانے میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ جس پر ورثا نے لاش تھانے کے باہر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بند کر دی۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل نواحی گاوں غازی چک کے رہائشی 20 سالہ تنویر عباس کو ٹرک چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ورثا کا الزام ہے کہ تنویرکی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔ جس پرانہوں نے تھانے کے باہرلاش رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بند کر دی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی۔