حافظ آباد : بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ قتل

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں جائیداد کے تنازعہ پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا، دوسرے واقعہ میں لین دین کے تنازعے پر تاجر کو اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے علاقہ جہانگیر پورہ کے رہائشی صفدر علی کا اپنے والد اقبال سے جائیداد کی تقسیم پر تنازعہ تھا۔ دونوں باپ بیٹے میں اسی بات پر جھگڑا ہوا تو بدبخت بیٹے صفدر نے فائرنگ کرکے باپ اقبال کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

دوسرے واقعہ میں پنڈی بھٹیاں کے مقامی تاجر محمد فاروق لین دین کے تنازعے پر قتل کردیا گیا،پولیس نے ملزم حاجی نواز کو گرفتار کرکے اسکی نشاندہی پر لاش برآمد کر لی۔