حافظ آباد میں معلم کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق

Violence

Violence

حافظ آباد (جیوڈیسک) پنڈی بھٹیاں میں سبق یاد نہ کرنے پر معلم کے مبینہ تشدد نے شاگرد کی جان لے لی۔

مطابق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے علاقےعلی ٹاؤن میں معلم کے مبینہ تشدد سے 5 روز قبل زخمی ہونے والا عدنان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسری جانب اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے معلم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں۔

بلکہ اس سے قبل بھی اس مدرسے کے استاد بچوں کو بری طرح مار چکے ہیں لیکن استاد اپنی روش بدلنے کے لئے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے شاگرد پر مبینہ تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اگست کو قاری حبیب الرحمن نے سبق یاد نہ کرنے پر 10 سالہ عدنان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔