حافظ آباد میں ٹرک اور کار میں تصادم، تین افراد جاں بحق، دو زخمی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں ٹرک اور کار میں تصادم میں تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ سرور میں انٹر چینج کے قریب موٹروے پر پیش آیا۔

جہاں ٹرک اور کار میں تصادم سے تین افراد موقع پر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔