حیدر آباد: 15 منٹ کے دوران 3 زوردار دھماکے

Hyderabad

Hyderabad

علی الصبح حیدر آباد پندرہ منٹ کے دوران تین زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی۔

پہلا دھماکہ ایس پی آفس کی دیوار کے ساتھ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ گنے کی مشین میں نصب بم سے ہوا۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد حسین آباد میں ریلوے ٹریک کے قریب وقفے وقفے سے مزید دو دھماکے ہوئے۔ دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

حیسن آباد میں بھی ہونے والے دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے فورا بعد ریسکیو ادارے اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا جبکہ علاقے کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔