حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے زیر اہتمام 56 مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) حیدر کرار و یلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے زیر اہتمام 56 مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ناظم یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان او ر ملک عبدالر شید اعوان فرانس تھے۔

راشن پیکج میں آٹا ، چینی ، گھی ، شربت اور کھجوریں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر معزین علاقہ کی کافی تعداد موجود تھی۔ جن میں نمایاں طو ر پر حسن منیر اعوان ، حافظ حامد اکرام ، سہیل اصغر ، مبشر قیوم ، مولانا خالد محمود طاہر ، ملک اجمل اعوان ، ملک صدام اعوان ، خرم شہزاد ، مولانا شاہد اقبال اعوان شامل تھے۔