حید ر آباد بائی پاس پر جسقم کا دھرنا 18 گھنٹے کے بعد ختم

Hyderabad

Hyderabad

حید ر آباد (جیوڈیسک) سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف جئے سندھ قومی محاز کی جانب سے حیدرآباد بائی پاس پر گزشتہ روز دوپہر ڈھائی بجے سے دیاجانے والا دھرنا ختم ہوگیا اورنیشنل ہائی وے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں پانی کی قلت کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے حیدرآباد بائی پاس پر ہٹڑی کے قریب دھرنا دیا گیا۔

دھرنے میں جسقم کے رہنمااور کارکن گزشتہ دن ڈھائی بجے سے بیٹھے تھے۔ جسقم کے سینئر وائس چیئرمین نیاز کالانی کا کہنا ہے کہ سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد نیشنل ہائی وے پرگاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عام مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔