بزم تراب کے زیر اہتمام جشن معصومین اور تراب کی 7 ویں سالگرہ کی تقریب آج منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن اور بزم تراب کے زیر اہتمام جشن معصومین اور تراب کی 7ویں سالگرہ کی تقریب آج مورخہ 8اپریل 2016ء بروز جمعہ بعد نماز مغربین بمقام عزاء خانہ امامیہ مسجد جے ون کورنگی نمبر5کراچی پر منعقد ہوگی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو اور صدارت الحاج علامہ سید عون محمد نقوی کرینگے ۔محفل سے مولانا آغا شبیر الحسن طاہری ،مولانانجف علی عابدی ،علامہ فرقان حیدر عابدی ،علامہ ظہیر الحسن آفاقی خصوصی خطاب فرمائیں گے تقریب میں معروف نوحہ خوان ایس ایم نقی ،حاجی جاوید اختر کربلائی سمیت شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کرینگے ۔