ہیٹی (جیوڈیسک) ہیٹی میں کارنیوال کے دوران بھگڈر میں 18 افراد مارے گئے، ہلاکتوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
پورٹ او پرنس میں جاری میلے کے دوران میوزیکل بینڈ کے ایک رکن کا ہاتھ بجلی کی تاروں سے ٹکڑا گیا جس کے بعد میلے میں بھگدڑ مچ گئی، بھگدڑ میں 15 مرد اور 3 خواتین جاں بحق ہو گئے جبکہ 70 افرد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حکومت نے سانحے کی تحقیقات کا عزم کرتے ہوئے ذمہ داروں خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر مظاہرین کا غصہ کسی صورت کم ہونے میں نہیں آ رہا۔
احتجاج کی وجہ سے حکومت نے میلے کو موخر کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔