پورٹ آئیو پرنس (جیوڈیسک) ہیٹی میں ایک بس تیز رفتاری کے باعث پہاڑ سے ٹکرانے کے باعث کھائی میں جا گری جس سے کم ازکم 23 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔
یہ بس جس میں 60 افراد اور مارکیٹ کا سامان موجود تھا جنوبی ہیٹی سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر سفر کر رہی تھی کہ ساحلی قصبے پیٹی گووی میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
مقامی عوامی انصاف کے رکن جوزف لینڈری نے کہا کہ یہ بس 15 میٹر 50 فٹ گہرائی میں گرنے سے قبل خطرناک انداز میں ایک پہاڑ سے ٹکرائی تھی۔ لینڈری نے کہا کہ ہم نے 23 کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ کی موت ہسپتال میں جا کر ہوئی۔