ہیٹی میں سرپرائزڈنر :ہزاروں افراد کی سفید لباس میں شرکت

White, Dress

White, Dress

پورٹ اوپرنس (جیوڈیسک) ہیٹی میں ایک سر پرائزڈنر کا انعقادکیا گیا ، جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے ایک مطلوبہ مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔ ڈائنر این بلینک نامی اس منفرد ایونٹ کی 25 ویں سالگرہ کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ کا سہارا لیا گیا۔

،جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پرحیرت انگیز طور پر ہزاروں افراد سفید رنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے۔ ہیٹی کے علاقے کنسکوف میں اس ڈنر کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا، جس کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھے کا انتظام تک انھیں مہمانوں نے کیا۔

جہاں سب کچھ سفید ہی سفید تھا ، جیسے کہ چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔ واضح رہے کہ ڈانر این بلینک کا آغاز 1988 میں پیرس سے ہوا، جہاں دوستوں نے عوامی مقام پر مل بیٹھنے کیلئے سفید ڈریس کوڈ کا انتخاب کیا ۔ اب یہ ایک سالانہ ایونٹ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسکا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔