کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایم پی اے حاجی عبدالمجید نیازی کی جانب سے قائم کردہ 8 رکنی کمیٹی نے مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن میں تاجر اتحاد گروپ کے امیدواروں کے ساتھ الحاق کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
تاجر اتحاد گروپ کے امیدواروں میں صدارت کیلئے طارق پہاڑ ، سینئر نائب صدارت کیلئے حاجی محمد فاروق زرگر ، نائب صدارت کیلئے ملک قیصر ، انتظار حسین شاہ ، جنرل سیکریٹری کیلئے ملک احسان اللہ کلاسرہ، فنانس سیکریٹری کیلئے امجد مستری ، جوائنٹ سیکریٹری چوہدری شاہد گجر وغیرہ متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے قائم کردہ 8 رکنی کمیٹی چیئرمین چوہدری علی حسن گجر ، ممبران ملک ابرار حسین بھمب ، ملک ہارون ملانہ ، سید سبطین شاہ ، محمد اسلم جکھڑ ، سید نفیس شاہ ، فیصل ندیم زبیری ، امجد علی مستری شامل تھے۔ جنہوں نے اپنی مشاورت مکمل کر کے تاجر اتحاد گروپ کی حمایت کا حتمی فیصلہ کر دیا۔