حاجی عبدالمجید خان نیازی کا سرکار کی نظروں سے اوجھل وسیع سیلاب زدہ علاقے کا دورہ

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حاجی عبدالمجید خان نیازی ایم پی اے پی پی 262امیدوار برائے حلقہ NA- 181 کا سرکار کی نظروں سے اوجھل وسیع سیلاب زدہ علاقے کا دورہ نہ قانون نہ محکمہ صحت نہ حکومتی مشینری حتٰی کہ NDMA کے اعداد و شمار سے بھی اوجھل بیٹ مونگڑ بیٹ بخشندہ بیٹ کھائی میں ستم زدہ لوگوں سے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے ملاقات کی راشن کپڑے اور ضروری سامان تقسیم کیا۔

آفات تو آسمانی تھیں مگر حکومتی آفات کا ذکر تو لامتناہی او ر درد کا سیلاب تھا ۔ واڑہ سیہڑاں مکوڑی بصیرا کا دورہ کرنے پر تمام مددگار وسائل سے پاک حکومتی مشینری نظر آئی جو کہ حکومت کی طرح کھٹارہ اور کیچڑ میں پھنسی تھی ۔ سیلاب زدہ علاقوں میں دورے کے بعد ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف حاجی عبدالمجید خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑ لعل عیسن کے سیلابی علاقوں میں حکومتی امداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

سیلاب نے کروڑ لعل عیسن کے مواضعات میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے لیکن حکومتی مشینری ایک دو موضع کے علاوہ اور کہیں نظر نہیں آئی ۔عوام بے یارو مددگار اپنی مدد آپ کے تحت کھلے آسمان تلے اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اکثر علاقوں میں محکمہ صحت محکمہ لائیو سٹاک کی طرف کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا جن مواضعات میں کیمپ موجود ہیں وہ بھی ن لیگ حکومت کی طرح نام کے کیمپ ہیں اور دوائیں نہ پونے کے برابر ہیں۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے بیٹ مونگڑھ میں قائم حکومتی کیمپ کا دورہ کیا جہاں ادویات نہ ہونے کے برابر تھیں عوام کو سیلاب زدہ علاقں سے نکالنے کیلئے بھی کوئی انتظام موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں آج کھانا ،کپڑے اور راشن تقسیم کیا ہے بہت جلد دوبارہ دورہ کرونگا اور حکومت عوام کی مدد کرے یا نہ کرے میں اپنے علاقے کی عوام کی ان دکھ کی گھڑیوں میں ہر وقت شریک رہوں گا اور ہت جلد مزید امداد کا اعلان بھی کرونگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتی ہے کہ ن لیگ کی حکومت دھاندلی سے بننے والی حکومت ہے اور ہم اس کرپٹ حکومت کو نہیں مانتے۔

اس موقع پر ان کہ ہمراہ سردار حاجی غلام محمد خان سیہڑ ،ملک ابرار حسین بھمب ،ملک طارق کھیڑا ۔ملک خالد چنڈی ۔ملک ممتاز چھینہ ۔ملک ثناء اللہ ببل ،ملک نذر حسین ،ملک ہارون ملانہ ،اطہر علی عباس عرف پپو ،حاجی شمس الدین درکھان،عبدالقیوم کھوکھر۔سجاد زین العابدین۔جاوید خان سرگانی ۔راشد ملک۔عمیر شانی PA to MPA۔امیر حمزہ ہاشمی اور دیگر احباب کثیر تعداد میں موجود تھے

Haji Abdul Majid Khan Niazi Flood Visit

Haji Abdul Majid Khan Niazi Flood Visit