حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری شہزاد احمد اور فنانس سیکرٹری آفتاب احمد کو مبارکباد دی

گجرات: گجرات پریس کلب کے صدر وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود نے کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری شہزاد احمد اور فنانس سیکرٹری آفتاب احمد کو مبارکباد دی۔

کہا کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے باہمی اتحاد واتفاق انکی فلاح و بہبود اور کھاریاں پریس کلب کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے علاقائی صحافت کو فروغ دیں گے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے انکے حل میں مدد دیں گے۔