حاجی احسان دانش نے اپنی تیزیال برداری سمیت پیپلز پارٹی کو ووٹ دیے۔ راجہ فاروق حیدر

Election

Election

چکار : تحصیل چکار کے بزرگ مسلم لیگی رہنما اور راجہ فاروق حیدر کے عزیز راجہ وجاہیت خان نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ریاض شہرسے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے صدر اورفاروق حیدر کے دست راز کہلوانے والے حاجی احسان دانش نے اپنی تیزیال برداری سمیت پیپلزپارٹی کو ووٹ دیے۔

ان کے بھائیوں نے ن لیگ کے مخالف امیدوار کی انتخابی مہم چلائی ن لیگ کی قیادت ہوش کے ناخن لے ایسے گھس بیٹھوں کو پارٹی عہدے نہ دیے جائیں ،2011 میںحاجی احسان دانش کے آبائی پولنگ اسٹیشن مونڈاں میں ن لیگ نے250 سے زائد ووٹ لیے تھے اور اس کے مقابلے میں پی پی کا امیدوار صرف 120 ووٹ حاصل کر سکا تھا۔

مگر امسال ان کے آبائی پولنگ اسٹیشن سے پی پی نے200 اور ن لیگ 202 ووٹ حاصل کیے اگر موصوف ن لیگ راجہ فاروق حیدر کی انتخابی مہم چلاتے تو یہاں سے برداری سمیت راجہ فاروق حیدر کو ووٹ دیتے تو بہتر نتائج نکل سکتے تھے۔

اب یہ حکومتی عہدہ پیسوں کے زور پر حاصل کرنا چاہتا ہے جس کی ہم ہر سطح پر مخالفت کریں گے اور اس حوالے سے فاروق حیدر کو رپورٹ بھی دیں گے ،انہوںنے کہاکہ اہلیان چکار کا مطالبہ ہے کہ راجہ امتیاز کو حکومتی عہدہ دیا جائے۔