حاجی غلام محمد کی اسپورٹس کے حوالے سے خدمات قابل تعریف ہے۔ بابو فیروز

کراچی : ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے سیکریٹری با بو فیروز نے کہا ہے کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کوراڈینٹر حاجی غلام محمد کی اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے خدمات قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر فٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی اور فٹ بال آفیشل بھی موجود تھے با بو فیروز نے کہاکہ کرکٹ ،ہاکی ہو یا غریبوں کا کھیل فٹ بال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی حاجی غلام محمد کی خدمات کھلاڑیوں اور آفیشل کو فراہم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کراچی کے نئے ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ کورنگی کے فٹ بال سے وابستہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور اس کے فروغ کے لئے حاجی غلام محمد کی کاوشوں سے پہلا ڈسٹرکٹ کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ کورنگی پر منعقد ہوا جس میں کورنگی ،لانڈھی اور شاہ فیصل کے کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھا نے کا موقع فراہم کیا گیا ٹورنامنٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر با بو فیروز نے حاجی غلام محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ حاجی غلام محمد آئندہ بھی اسپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیل کے میدانوں کو آباد رکھیں گے اس موقع پر با بو فیروز نے ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا کی جانب سے الجمہوریہ اسپورٹس گرائونڈ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اعلان کو بھی سراہا انشا اللہ گرائونڈ کی توسیع اور تعمیر وترقی کے حوالے سے کام کا جلد آغاز ہوجائے گا۔