کراچی : نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب اپنے بیٹے احمد رضا طیب کے ہمراہ حج کیلئے روانہ ہو گئے۔روانگی کے وقت ائیرپورٹ پرنظام مصطفی پارٹی کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ہماری پاک فو ج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے ۔ اور اُس نے مسمم ارادہ کیا ہوا ہے کہ وہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں تمام دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں سے اس ملک کو نجات دلائے گی تمام پاکستانی حاجی حج کے موقع پر ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعا کریں گے لیکن ملک میں رہنے والے افراد اور آئمہ خطباء پانچوں وقت نماز میں بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ملک سے دہشت گردی ، انتہا پسندی سے نجات دے۔
انہوں کہا کہ وہ پاکستان خصوصاًکراچی میں امن وامان کیلئے دعاکریں گے ۔اﷲتعالیٰ اپنے نبی ۖکے صدقے ہمارے ملک وقوم پررحم فرمائے اور ہم سب کیلئے آسانیاں پیداکرے ،وہ سعودی عرب میں علماء کرام،شمع رسالت کے پروانوں ودیگر معززین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔