فیصل آباد( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے نائب صدر اور موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ ‘ چیئرمین شہباز گل بٹ’ جنرل سیکرٹری محمد نعیم’ سرپرست اعلیٰ نواز بٹ ‘شیخ شکیل نائب صدر’ میاں مبارک نائب صدر’ شہزاد بٹ وائس چیئرمین’ عدنان شاہ وائس چیئرمین’ محمد عمر’ سلمان لاڈا’ رانا یاسر’ راشد بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حاجی جاوید انور اور اسدالرحمن کا ٹرانسفر کینسل کیا جائے۔ دونوں افسران ملک کی بے لوث خدمت کر رہے تھے۔
علاقہ کی عوام کو ایک مدت کے بعد ایسے افسران نصیب ہوئے تھے جو ان کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے ہمہ تن کوشاں رہتے تھے اور وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ علاقہ میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کی ٹرانسفر سے علاقہ کے عوام مخلص اور محب وطن افسران سے محروم ہو گئے ہیں۔ خالد جٹ نے کہا کہ ملک میں اس وقت امن و امان کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور ایسے وقت میں حاجی جاوید انور ڈی ایس پی کوتوالی اور اسدالرحمن ڈی ایس پی گلبرگ کی ٹرانسفر غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔
ہم آئی جی پنجاب اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حاجی جاوید انور اور اسدالرحمن کے ٹرانسفر کینسل کئے جائیں اور انہیں واپس اپنے اپنے تھانوں میں تعینات کیا جائے تاکہ دونوں افسران اپنے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے فیصل آباد سے جرائم کی شرح کو کم کر سکیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال اسی طرح برقرار رہ سکے۔