ہم حاجی محمد اسلم بھٹی آف بیگہ مہروجپور کی وفات پر اظہار تعزیت

لالہ موسی: ہم حاجی محمد اسلم بھٹی آف بیگہ مہروجپور کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والے تما احباب کے مشکور ہیں، ان خیالات کا اظہارمرحوم کے بھائی حاجی مہدی خاں بھٹی اورمرحوم کے بیٹے محمداکرم بھٹی نے اخباری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ حاجی محمداسلم بھٹی کی وفات پر نمازجنازہ ، ختم قل میں شرکت کرنے ،فاتحہ خوانی کرنے اور بذریعہ خط ،ٹیلی فون اظہارافسوس کرکے تمام عزیزوں رشتہ داروں، دوست احباب، ضلع بھرکی سیاسی ، سماجی ، کاروباری، مذہبی، سرکاری شخصیات نے دکھ کی گھڑیوں میں ہمیں نیا حوصلہ دیا اور ہماری ڈھارس بندھائی،ہم انکا دلی طورپرشکریہ اداکرتے ہیںاوردعاگوہیں کہ اللہ کی ذات انکو اجرعظیم عطافرمائے۔