حاجی محمد اعظم شریف النفس انسان تھے: نوازش علی شیخ
Posted on August 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ: پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،اور آفس انچارج انصاف مرکز لالہ موسیٰ غلام عباس بھٹہ نے حاجی محمد اعظم آف جوڑا کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد اعظم شریف النفس انسان تھے۔
انہوں نے دعا کی اللہ تعالی حاجی محمد اعظم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کوغم اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔ محمد ناظم کے والداور حاجی اسلم آف جوڑا کے بھائی حاجی محمد اعظم گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔